Wednesday , December 19 2018

مولانا محمد عبدالقوی کی درخواست ضمانت مسترد

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست نیوز) احمد آباد کی خصوصی پوٹا عدالت نے مولانا محمد عبدالقوی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ گجرات کے سابرمتی جیل میں محروس مولانا عبدالقوی کا دفاع کر رہے جمعیت العلماء کے وکلاء نے گزشتہ ہفتہ درخواست ضمانت داخل کی تھی جس پر عدالت نے آج سماعت مقرر کی تھی۔ گجرات احمد آباد کی ڈٹیکشن کرائم برانچ نے مولانا کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں یہ استدلال پیش کیا کہ DCB-6 مقدمہ میں ہنوز تحقیقات جاری ہے اور مولانا کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں جبکہ وکیل دفاع نے اپنی بحث میں یہ بتایا کہ ان کے موکل کو اس کیس میں بیجا طور پر ماخوذ کیا گیا اور وہ بے قصور ہے۔ واضح رہے کہ 23 مارچ کو گجرات کرائم برانچ نے مولانا عبدالقوی کو نئی دہلی اندرا گاندھی ایرپورٹ سے گرفتار کر کے گجرات منتقل کیا تھا اور انہیں 7 اپریل تک پولیس تحویل میں رکھ کر ہراساں کیا گیا۔ پولیس ریمانڈ کی تکمیل کے بعد انہیں دوبارہ عدالتی تحویل میں دیدیا گیا اور وہ سابرمتی جیل میں محروس ہے۔

TOPPOPULARRECENT