مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو اراضی الاٹ کرنے اعظم خان کا مطالبہ

رامپور 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے آج مطالبہ کیا کہ ریاست میں غیر مستعملہ اراضی اور عمارتیں مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو دی جائیں ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ان اراضیات کو سماج کے پسماندہ طبقات کیلئے تعلیمی ادارے قائم کرنے استعمال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے سماج کے پسماندہ طبقات کو تعلیم سے بہرہ ور کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے رامپور کو تعلیمی مرکز بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اراضیات اور عمارتوں کی ضرورت ہے جسے ٹرسٹ کو فراہم کیا جانا چاہئے ۔ ماقبل تقسیم برصغیر ہند میں مولانا محمد علی جوہر اور اُن کے بھائی مولانا محمد شوکت علی گوہر تحریک آزادی میں پیش پیش تھے ۔ چنانچہ انھوں نے انگریز حکومت کے خلاف تحریک خلافت کی قیادت بھی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT