Saturday , November 25 2017
Home / مذہبی صفحہ / مولانا محمد منظور احمد نقشبندی قادری

مولانا محمد منظور احمد نقشبندی قادری

’’قصر عارفاں‘‘ دو حصوں پر مشتمل ہے ، حصہ اول تذکرۂ اولیائے سلسلہ نقشبندیہ و مجددیہ پر محیط ہے جن میں جملہ ۳۵ مشائخ نقشبند کاذکر جمیل ہے ، جس کاآغاز حضور پرنور سیدالانبیاء والمرسلین رحمۃ للعالمین سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی مختصر مگر جامع سیرت پاک سے ہوتا ہے ، پھر امیرالمؤمنین سیدنا ابوبکر الصدیق رضی اﷲ عنہ کے احوالِ مبارکہ سے ہوتے ہوئے حضرت سیدنا نقشبند دکن سعداﷲ شاہؒ ، حضرت سیدنا پیر سید محمد بخاری شاہؒ، حضرت سیدنا مسکین شاہؒ ، حضرت ابوالحسنات سید عبداﷲ شاہ نقشبندی المعروف بہ محدث دکن اخیراً حضرت ابوالفداء ڈاکٹر محمد عبدالستار خان نقشبندیؒ پر اختتام عمل میں آتا ہے۔
قصرِ عارفاں کے باب دوم میں اولیائے سلسلہ عالیہ قادریہ کے ۳۸ مشائخ کے ذکرِ مبارک کو بڑے سلیقہ سے ترتیب دیا گیا ہے ۔ قابال مبارکباد ہیں مرتبِ کتاب جنھوں نے اس ضخیم کتاب میں مشائخ نقشبندیہ و قادریہ کے عادات و اطوار ، خاندانی احوال و آثار ، عقائد ، حکایات، ملفوظات و مناقب کے سمندر کو ایک کوزے میں سمودیا ہے ۔ اس کتاب کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ تقریباً سارے اولیاء کرام کے یوم ولادت و وفات کا تذکرہ کیا گیا ہے جوکہ سوانح نگاری کا ایک جزولاینفک مانا جاتا ہے۔ اس کتاب کی رسم اجراء مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے تذکرۃ الاولیاء کانفرنس میں کیا۔ قصرِ عارفاں خوبصورت اور صاف ستھری کتابت و طباعت سے آراستہ ہے جس کا سرورق جاذب نظر اور گنبدِ بڑے پیر اور خواجہ نقشبند کی تصاویر سے مزین جوکہ عوام و خواص کو اس کی تلاوت کیلئے راغب کرتا ہے ۔ یہ کتاب ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر 9885775719 مسجد حضرت سید شاہ فیض اﷲ حسینی شکرگنج حیدرآباد ، دکن ٹریڈرس مغل پورہ ، حیدرآباد ، عرشی گھر منڈی میرعالم سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT