Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مولانا نصیر الدین دوبارہ گرفتار و رہا

مولانا نصیر الدین دوبارہ گرفتار و رہا

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس نے آج مولانا محمد نصیر الدین کو پھر ایک مرتبہ احتیاطی گرفتاری کے تحت آج صبح کی اولین ساعتوں میں انھیں حراست میں لے لیا اور بعد ازاں انہیں شام کو رہا کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مولانا نصیر الدین نے آج صبح 10 بجے ایرانی قونصل خانہ واقع بنجارہ ہلز کو اپنے دیگر حامیوں کی مدد سے پہنچ کر ایک یادداشت پیش کرنے اور ملک شام میں جاری خـانہ جنگی میں ایران کی حکومت کی تائید کے خلاف احتجاج کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس نے انہیں بعد نماز فجر ان کی رہائش گاہ واقع جیون یار جنگ کالونی سعید آباد سے حراست میں لے لیا اور شام تک پولیس اسٹیشن میں محروس رکھنے کے بعد انہیں رہا کردیا۔ تین دن قبل بھی پولیس نے اسی قسم کی کارروائی کرتے ہوئے مولانا نصیر الدین کو احتیاطی گرفتاری کے تحت اسوقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ ایرانی قونصل خانہ جانے کی تیاری کررہے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مولانا کے دیگر حامیوں میں جن کا تعلق مختلف تنظیموں سے ہے کو بھی حراست میں لئے جانے کا منصوبہ تھا لیکن پولیس نے صرف مولانا نصیر الدین کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT