Monday , November 20 2017
Home / انتقال نام / مولانا نورالھدیٰ کے انتقال پر تعزیت

مولانا نورالھدیٰ کے انتقال پر تعزیت

حیدرآباد 7 فروری (راست) مولانا نورالھدیٰ نور مشفق و مخلص عالم دین تھے۔ آپ کی ساری زندگی پڑھنے اور کتب بینی مطالعہ میں مستغرق رہی۔ آپ علماء کرام، مفتیان و مشائخ عظام اور عوام الناس سے والہانہ محبت و اُنسیت رکھتے تھے۔ نہایت منکسر المزاج، خوش اخلاق، ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ ان کا انتقال علمی دنیا کے لئے عظیم نقصان ہے۔ وہ روزنامہ سیاست کے کمپیوٹر آپریٹر تھے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے مولانا نور الھدیٰ نور کے انتقال پر کیا۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

TOPPOPULARRECENT