Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مولا علی میں اتوار کو سیاست و ایم ڈی ایف کا رشتوں پر دوبہ دو پروگرام

مولا علی میں اتوار کو سیاست و ایم ڈی ایف کا رشتوں پر دوبہ دو پروگرام

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ، لڑکوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم اور لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں من پسند رشتوں کے انتخاب کے لیے والدین اور سرپرستوں کا 49 واں دوبدو ملاقات پروگرام بھارت فنکشن ہال ، ایچ بی کالونی ، سکنڈ فیس ، مولا علی حیدرآباد میں اتوار 15 نومبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ جناب خواجہ واحد علی ( انور بھائی ) مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس پروگرام میں ایس ایس سی ، انجینئرنگ ، انٹر میڈیٹ ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، میڈیسن ، بی ایڈ ، ایم بی اے ، ایم سی اے اور کم تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب رہیں گے ۔ اس کے علاوہ عقد ثانی کے پیامات کا علحدہ کاونٹر ہوگا ۔ والدین و سرپرستوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کے 3 عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس اپنے ساتھ لائیں ۔ رجسٹریشن کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا ۔ ہمیشہ کی طرح اس دوبدو پروگرام میں مفت رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ جناب سید تاج الدین صدر ، محمد عثمان جوائنٹ سکریٹری لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن نے بتایا کہ مولا علی میں اس سے قبل دوبدو ملاقات پروگرام 23 فروری 2014 کو منعقد کیا گیا تھا جو نہایت کامیاب رہا ۔ جناب خواجہ میاں نائب صدر ، محمد جہانگیر سکریٹری ، ایس کے زماں آرگنائزنگ سکریٹری ، سید زین العابدین اور تنویر ایگزیٹیو ممبرس نے مولا علی ، حبشی گوڑہ ، تارناکہ ، فیصل گوڑہ ، اپل اور سکندرآباد میں رہائش پذیر مسلم والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT