Saturday , December 15 2018

مومن الحق ٹسٹ کے دونوں پاریوں میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی

چٹگام۔ 4فروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی مومن الحق نے دونوں پاریوں میں ٹسٹ سنچری اسکور کرکے ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو اس سے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی کے پاس نہیں تھا۔ واضح رہے کہ مومن الحق نے اپنی پہلی پاری میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنوں کی پاری کھیلی تھی اور دوسری پاری میں جب بنگلہ دیش کی ٹیم ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکائی بولروں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گی، مومن الحق نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی پاری کھیل کر بنگلہ دیش کو پہلا ٹسٹ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT