Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / مونٹریال ماسٹرس چیمپئن جیوریف اور پیس کو شکست

مونٹریال ماسٹرس چیمپئن جیوریف اور پیس کو شکست

برڈک کیخلاف سخت مقابلے میں ڈیل پوٹرو فاتح

سنسناٹی۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی لینڈر پیس اور ان کے ساتھی جرمنی کے ایلکسینڈر جیوریف کو سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں مردوں کے ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کرباہر ہونا پڑا ہے ۔پیس اور جیوریف کی جوڑی کو مردوں کے ڈبلز کے پہلے دور میں اسپین کے فلیسیانو لوپیز اور مارک لوپیز کی جوڑی نے 2-6 7-6 10-6 سے شکست دے کر باہر کا راستہ دکھا یا۔ دونوں جوڑیوں کے درمیان میچ میں کافی جدوجہد دیکھنے کو ملی لیکن ایک گھنٹے21 منٹ میں اسپینی کھلاڑیوں نے جیت اپنے نام کر لی۔ آخری 16 راؤنڈ میں اب ان کے سامنے سابق نمبر ایک امریکہ کے باب اور مائیک برائن کی جوڑی ہوگی۔ امریکی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔44 سالہ پیس کے ساتھ پہلی مرتبہ جوڑی بنا کر کھیل رہے نوجوان اسٹار جیوریف نے کہا کہ ان کے لئے یہ شراکت کافی دلچسپ رہی۔ انہوں نے کہا میں پیس کو پہلے سے جانتا ہوں۔ وہ اچھے انسان ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم میچ نہیں جیت سکے ۔ لیکن ان کے ساتھ کھیل کر بہت مزہ آیا۔ جیوریف نے کہا میرے خیال ہے کہ ڈبلز کھیلنے سے ان کے سنگلز کے کھیل میں بھی بہتری آئے گی۔ سرو اورریٹرن میں اصلاح ہوگی ۔آپ خود کو حالت کے مطابق ہم آہنگ کرسکیں گے ۔یہ بہت اچھا ہے ۔ حال میں فیڈرر کو شکست دینے والے جیوریف اے ٹی پی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر پہنچے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ڈبلز میں صرف اپنے کھیل میں اصلاح کے لئے کھیل رہے ہیں اور ان کا مستقبل میں ڈبلز میں اترنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ہندوستان کے دیگر کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے جوڑی دار کروشیا آئیون ڈوڈگ کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے ۔ وہیں خواتین کے ڈبلز میں ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور چین کی پینگ شوائی کی چوتھی سیڈ جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے ۔یوایس اوپن سے قبل رواں آخری ماسٹرس سیریز کے مرد زمرے کے سنگلز میں آسریا کے ابھرتے نوجوان کھلاڑی ڈومینک تھم نے اسپین کے فبیو فکنونی کو راست سٹوں میں 6-3‘ 6-2 سے شکست دی جبکہ پہلے راؤنڈ کے ایک اور مسابقتی مقابلے میں یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے پہلے سٹ میں شکست کے بعد عالمی نمبر 10 ٹامس برڈک کو 3-6 ‘7-6(1) ‘ 6-0 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT