Saturday , October 20 2018
Home / دنیا / مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانہ پر دھماکہ خیز مادہ پھینکا گیا

مونٹی نیگرو میں امریکی سفارت خانہ پر دھماکہ خیز مادہ پھینکا گیا

پوڈگوریکا، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی یوروپی ملک مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریکا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک نامعلوم شخص نے دھماکہ خیز مادہ پھینکنے کے بعد خود کو بھی اڑا لیا۔ویب پورٹل’ڈبلیوڈبلیوڈبلیو ڈاٹ پورٹلنالٹکا ڈاٹ می’ کے مطابق یہ واقعہ کل آدھی رات کے قریب ہوا۔ مقامی لوگوں نے دھماکوں کی دو آوازیں سنی۔بہر حال ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ایک پولیس افسر نے رائٹر کو بتایا”کوئی واقعہ پیش آیا ہے ”۔تاہم انہوں نے واقعہ کے بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔امریکی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کو اگلے حکم تک سفارت خانے میں نہیں آنے کی صلاح دی ہے ۔ سفارت خانہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا”سفارت خانہ امریکی شہریوں کو بتانا چاہتا ہے کہ سفارت خانے میں فی الحال سیکورٹی کا مسئلہ ہے ۔ حکم ثانی تک سفارت خانے سے دور رہیں”۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT