مونڈا مارکٹ میں سُنار کی موت

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ مونڈا مارکٹ میں ایک سنار کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سُنار نے اس کمیکل کو قریب سے سونگھ لیا تھا جس سے کہ زیورات کی صفائی کی جاتی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ ہنمنتو جو پیشہ سے سُنار اور مونڈا مارکٹ کا ساکن تھا اس نے 8 اپریل کے دن کمیکل کو قریب سے سونگھ لیا تھا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT