Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / موٹر سائیکلوںس کا سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

موٹر سائیکلوںس کا سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

اہم سرغنہ مفرور ، ڈپٹی کمشنر مادھاوپر ویویشوا پرساد کا ا نکشا
حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) ضلع کاماریڈی سے حیدرآباد آکر موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والی ایک 4 رکنی ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ تاہم اس ٹولی کا ایک رکن مفرور بتایا گیا ہے۔ جبکہ تین سارقوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس ٹولی کا تعلق سابقہ ضلع نظام آباد کے پٹلم سے ہے جو بچپن کے ساتھی ہیں ۔ رات کے وقت حیدرآباد آکر یہ ٹولی موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرتی تھی ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس مادھاپور مسٹر ویویشاپرساد نے بتایا کہ 20 سالہ جاکل بالراجو 18 سالہ اور 23 سالہ اے رمیش ساکنان پٹلم کا ماریڈی ضلع کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ اس ٹولی کا ایک اور سرغنہ کے لکشمن جس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے مفرور ہے ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 8 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ اس ٹولی کی گرفتاری کے بعد پولیس کو بڑی راحت ملی ہے ۔ رات کے وقت شہر آکر سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والی یہ ٹولی ایسے مقامات کی نشاندہی کرتی تھی جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہے اور سرقہ کے فوری بعد گاڑیوں کو شہر میں بلارم کے علاقہ میں رکھتے تھے ۔ جہاں لکشمن کا مکان ہے اور اس ٹولی کا جو اصل سرغنہ بتایا گیا ہے ۔ ڈی سی پی نے اس ٹولی کو بے نقاب کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے دو کانسٹیبل خواجہ حسین اور راملو کی ستائش کی جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT