Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / موٹر سائیکلوں کا عادی سارق گرفتار

موٹر سائیکلوں کا عادی سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ /8اگست (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس اسٹیشن کے کرائم اسٹاف نے موٹر سائیکلوں کے عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ جی منیل کمار ساکن راجہ راجیشو ری کالونی سعیدآباد نے سنیتا ہاسپٹل چمپا پیٹ کے روبرو پارک کی ہوئی اسپیلنڈر موٹر سائیکل کا سرقہ کیا تھا اور یہ واردات سی س

حیدرآباد ۔ /8اگست (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس اسٹیشن کے کرائم اسٹاف نے موٹر سائیکلوں کے عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ جی منیل کمار ساکن راجہ راجیشو ری کالونی سعیدآباد نے سنیتا ہاسپٹل چمپا پیٹ کے روبرو پارک کی ہوئی اسپیلنڈر موٹر سائیکل کا سرقہ کیا تھا اور یہ واردات سی سی ٹی وی میں قید ہوئی تھی ۔ سعیدآباد پولیس نے کیمرہ کی ریکارڈنگ کی مدد سے سارق کی شناخت کرتے ہوئے اسے ایس بی ایچ کالونی سعیدآباد میں اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ایک مسروقہ گاڑی پر جارہا تھا ۔ پولیس نے اسے حراست میں لیکر تفتیش کی جس میں اس نے یہ انکشاف کیا کہ سعیدآباد علاقہ میں اس نے اب تک 5 موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا ہے ۔ پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکلس جن کی مالیت 1 لاکھ 90 ہزار بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا اور آج عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔ مذکورہ سارق کی گرفتاری میں انسپکٹر سعیدآباد مسٹر اے سرینواسلو اور ڈیٹکٹیو انسپکٹر وی اشوک ریڈی اور ان کے عملہ نے اہم رول ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT