Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / موٹر سائیکلوں کے دو سارق گرفتار

موٹر سائیکلوں کے دو سارق گرفتار

مسروقہ موٹر سائیکلیں ضبط ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /7 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 2.5 لاکھ مالیتی مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ شیخ افروز ساکن گھانسی بازار اپنے ساتھی 19 سالہ سالم بن عبداللہ باسلوم کے ہمراہ پولیس اسٹیشن حسینی علم لنگر حوض اور گولکنڈہ علاقوں میں موٹر سائیکل کے سرقوں میں ملوث ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سال 2013 ء میں افروز اور سالم کی دوستی ہوئی تھی اور سال 2014 ء میں دونوں ملزمین کو پہاڑی شریف پولیس نے موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ سال 2017 ء میں وہ دوبارہ سرگرم ہوگئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں دوبارہ سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہوئے پارک کی ہوئی موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنارہے تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT