Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث عادی سارق گرفتار

موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث عادی سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) موٹر سائیکلوں کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک عادی سارق کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے مسروقہ گاڑیاں خریدنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 19 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ کے شیام کمار ساکن رامنتاپور اوپل حیدرآباد و سائبرآباد کے مختلف مقامات پر پارک کی ہوئی موٹر سائیکلوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کا سرقہ کیا کرتا تھا اور بعد ازاں مسروقہ موٹر سائیکلوں کو ایم رمیش ، پی مہیش ، بی سدی راملو اور این کنکیا کو فروخت کیا کرتا تھا ۔ ٹاسک فورس کے کانسٹبل کے ٹی نروپیندر راؤ کی اطلاع پر شیام کمار کو حراست میں لیکر کڑی تفتیش کی گئی اور اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرتے ہوئے اسے نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT