Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / موٹر سائیکل سارقوں کی ٹولی بے نقاب، مسروقہ تین موٹر سائیکلیں ضبط، ملزمین جیل منتقل

موٹر سائیکل سارقوں کی ٹولی بے نقاب، مسروقہ تین موٹر سائیکلیں ضبط، ملزمین جیل منتقل

حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے موٹر سائیکل سارقوں کی دو رکنی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ تین موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر بی پرکاش نے بتایا کہ راجندر نگر پولیس کی کرائم پارٹی کی جانب سے گذشتہ روز تلاشی مہم جاری تھی ۔ پولیس کی پارٹی این ایم گوڑہ چوراہے پر تلاشی کے دوران 28 سالہ ایم راجو اور 24 سالہ ایم لالو عرف دونوں لنگم ساکن راجندر نگر وارڈ 20 کو حراست میں لے لیا اور ان کی مشتبہ نقل و حرکت پر شبہ کرتے ہوئے ان سے موٹر سائیکل دستاویزات اور تفصیلات طلب کیں جس پر موٹر سائیکل پر یہ دو سارق سوار تھے تاہم دستاویزات کی عدم دستیابی پر دونوں کو حراست میں لیکر ان کی تفتیش کی گئی اور اسی دوران دونوں نے اس بات کو قبول کرلیا کہ انہوں نے مشک محل ، حیدرگوڑہ اور آرم گھر کے علاقوں سے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا تھا ۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔
۔

TOPPOPULARRECENT