Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / موٹر سائیکل سارق گرفتار مسروقہ موٹر سائیکلیں ضبط

موٹر سائیکل سارق گرفتار مسروقہ موٹر سائیکلیں ضبط

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 3 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ پی سامبا شیوا راؤ متوطن ضلع پرکاشم (آندھرا پردیش) 2015ء میں روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوکر اور وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں مقیم تھا۔ بیروزگاری اور بری عادتوں میں مبتلا سامبا شیوا راؤ نے آسانی سے پیسہ کمانے کی غرض سے موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث ہوکر نقلی چابیوں کے ذریعہ وہ علاقہ بوئن پلی اور سائبرآباد کے علاقہ الوال اور صنعت نگر میں موٹر سائیکلوں کے سرقے کی وارداتیں انجام دیا۔ ٹاسک فورس نے گرفتار سارق کے قبضہ سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلئے اور ملزم کو بوئن پلی پولیس کے حوالے کردیئے۔

TOPPOPULARRECENT