Saturday , December 15 2018

موٹر سائیکل سے ڈھکیل دینے پر خاتون کی موت

حیدرآباد 20 فبروری (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی پولیس حدود میں ایک خاتون کو موٹر سیکل سے ڈھکیل دیا گیا جس کے سبب خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو نا معلوم افراد اس خاتون کو جس کا نام انورادھا اور عمر 35 سال بتائی گئی ہے۔ کچھ لوگ اس کو موٹر سائیکل پر زبردستی انجان مقام لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ خاتون نے سڑک پر پولیس کانسٹیبل کو دیکھ کر آواز دی اور اسے بچانے کیلئے آواز لگائی جب پولیس ملازم نے ان کا پیچھا کیا تو یہ لوگ اس خاتون کو موٹر سائیکل سے ڈھکیل کر فرار ہوگئے ۔ اس سے پہلے کہ یہ پولیس کانسٹیبل اس خاتون کو بچا لیتا وہ فوت ہوگئی تھی۔ انورادھا وینکٹ ریڈی نگر علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے کاٹے دھن علاقہ پر پنچنامہ کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT