Tuesday , October 16 2018
Home / جرائم و حادثات / موٹر سائیکل کی ویان سے ٹکر ‘ انجینئرنگ طالبہ ہلاک ‘ ساتھی زخمی

موٹر سائیکل کی ویان سے ٹکر ‘ انجینئرنگ طالبہ ہلاک ‘ ساتھی زخمی

راجا مہیندرا ورم ( اے پی ) 9 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) انجینئرنگ سال سوم کی ایک تیسرے سال کی طالبہ کل رات اس وقت ہلاک اور اس کی ساتھی زخمی ہوگئی جب ان کی موٹر سائیکل قومی شاہراہ پر ایک ویان سے ٹکرا گئی ۔ مہلوک طالبہ کی 20 سالہ کے ویشنوی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ حادثہ کل رات پیش آیا اور وہ دواخانہ میں شریک کرنے سے قبل ہی فوت ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ ان طالبات کی موٹر سائیکل ویان سے عقبی حصے سے ٹکرا گئی ۔ کہا گیا ہے کہ ویان ڈرائیور نے اچانک ہی اپنی گاڑی کو بریک لگادیا تھا جس سے یہ موٹر سائیکل اس سے ٹکرا گئی اور یہ طالبہ برسر موقع ہلاک ہوگئی

TOPPOPULARRECENT