Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / موٹر سیکلوں کے دو سارقین گرفتار ، 16 بائیکس ضبط

موٹر سیکلوں کے دو سارقین گرفتار ، 16 بائیکس ضبط

ماسٹر کی کے ذریعہ سرقہ ، شمس آباد ڈی سی پی کی پریس کانفرنس

ماسٹر کی کے ذریعہ سرقہ ، شمس آباد ڈی سی پی کی پریس کانفرنس

شمس آباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دو سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 16 بائیکس ضبط کرلیے ۔ شمس آباد ڈی سی پی رمیش نائیڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم بالراج ساکن مچنتل شمس آباد منڈل پیشہ لاری ڈرائیور اور اس کا ساتھی وی راجو نائیک ساکن نواب پیٹ منڈل محبوب نگر دونوں نے مل کر مختلف مقامات پر گاڑیوں کا سرقہ کیا ، سرقہ کے لیے ماسٹر کی کا استعمال کیا کرتے تھے ۔ آج صبح کشن گوڑہ فلائی اوور بریج کے قریب وہیکل چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کرنے پر منکی بالراج اور وی راجو نائیک نے اقبال جرم کرلیا ۔ ان کے قبضہ سے 16 بائیکس جن کی مالیت 4,86,000 روپئے کو ضبط کرلیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں دس پیشن پلس گاڑیاں ، ایک گلامیر ، ایک بجاج پلرس اور ایک اسپیلنڈر گاڑی اور راجندر نگر پولیس حدود سے ایک پیشن پلس گاڑی ، یادگیری گٹہ پولیس حدود سے ایک سی بی زیڈ گاڑی اور مادنا پیٹ سے ایک پیشن گاڑی کا سرقہ کیا گیا تھا ۔ دونوں سارقین کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ اس موقع پر شمس آباد اے سی پی سدرشن ، ڈی آئی سدرشن ریڈی ، ڈی ایس آئی وینکٹیشورلو وغیرہ موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT