Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / موٹر وہیکل انسپکٹر شادنگر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

موٹر وہیکل انسپکٹر شادنگر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ڈی ایس پی رنگاریڈی اے سی پی سوریہ نارائنا کی پریس کانفرنس

شادنگر /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اینٹی کرپشن بیورو ڈی ایس پی ضلع رنگاریڈی سری سوریہ نارائن ضلع محبوب نگر ڈی ایس پی سری کرشنا گور ، اینٹی کرپشن بیورو سرکل انسپکٹر ضلع رنگاریڈی شریمتی لکشمی ، سرکل انسپکٹر رگھوناتھ ، سرکل انسپکٹر کمل کمار ، سرکل انسپکٹر لنگاسوامی اور دیگر اے سی بی کے عہدیداروں کی ٹیم نے شادنگر کے رہنے والے وجیندر ریڈی کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایم وی آئی آفس شادنگر پر دھاوا کرتے ہوئے رشوت طلب کرنے والے سرکاری عہدیدار ایم وی آئی شادنگر سریکانت چکراورتی اور ایم وی آئی کے کار ڈرایئور بالیا عرف راجو ان دونوں کو 5 ہزار روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ اینٹی کرپشن بیورو ڈی ایس پی ضلع رنگاریڈی سوریہ نارائنہ نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ایم وی آئی شادنگر سریکانت چکراورتی نے ڈرائیورنگ لائسنس جاری کرنے کیلئے 10 ہزار روپئے شکایت کنندگان وجیندر ریڈی سے رشوت طلب کی تھی ۔ وجیندر ریڈی نے مذکورہ معاملہ کو لیکر اے سی بی رنگاریڈی سے رجوع ہوکر شکایت کی ۔ ضلع رنگاریڈی اور ضلع محبوب نگر کے اے سی بی عہدیداروں نے جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے یہ کارروائی کو انجام دے ۔ 500 روپئے کے ٹوئس 5 ہزار روپئے وجیندر ریڈی کے ذریعہ ایم وی آئی شادنگر سریکانت چکرورتی اور ان کے کار کا ڈرائیور بالیا عرف راجو رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ اے سی پی ڈی ایس پی سوریہ نارائنہ نے رشوت طلب کرنے والے عہدیداروں کی شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔ اے سی بی عہدیداروں نے ضبط شدہ 5 ہزار نقد رقم کو میڈیا کے اور پروپیشن کیا اور ایم وی آئی شادنگر سریکانت چکرورتی اور ان کی کار کے ڈرائیور بالیا کو حراست میں لے لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ دونوں افراد کو اے سی بی کورٹ میں جلد ہی پیش کیا جائے گا ۔ رشوت طلب کرنے والے عہدیداروں کے خلاف شکایت کرنے کیلئے اے سی بی عہدیدار ضلع رنگاریڈی کے فون نمبرات 9440446140 یا پھر 9490163242 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT