Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / موٹر وہیکل قانون کی تنسیخ کی مخالفت : وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ

موٹر وہیکل قانون کی تنسیخ کی مخالفت : وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ

نئی دہلی 28 اکٹوبر (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سرٹیفکٹ کی اجرائی اور گاڑیوں کے رجسٹریشن کے کاموں میں خانگی ایجنسیوں کو اختیارات دیئے جانے کی مخالفت کی ہے اور کہاکہ ریاستی حکومت کا مؤثر کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں ایسے کام میں اختیارات کا بیجا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی نے کہاکہ ایسے طریقہ کار سے چھوٹی ریاستوں کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔ اُنھوں نے تجویز پیش کی کہ ریاستی حکومت کی موجودہ مشنری کو مستحکم بنایا جانا چاہئے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور سیفٹی بِل پر خطاب کرتے ہوئے مہندر ریڈی نے اس نظریہ کا اظہار کیاکہ موجودہ موٹر وہیکل قانون 1988 کی تنسیخ کے بجائے گاڑیوں اور روڈ سیفٹی پر مؤثر کنٹرول کیلئے ریاستی حکومت کے میکانزم کو مستحکم بنایا جانا چاہئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ اُنھوں نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے درخواست کی ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے نام سے اس نئی ریاست کے لئے ایک نیا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن قائم کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT