Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / موٹر کار اور ڈی سی ایم میں تصادم ، کار جل کر خاکستر

موٹر کار اور ڈی سی ایم میں تصادم ، کار جل کر خاکستر

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں کار جل کر خاکستر ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کار اور ڈی سی ایم میں تصادم پیش آیا اور کار مکمل طور پر جھلس کر خاکستر ہوگئی ۔ مقامی عوام کی بروقت چوکسی سے جانی نقصان ٹل گیا ۔ تاہم ڈی سی ایم کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT