Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / موگابے کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے پارٹی تیار

موگابے کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے پارٹی تیار

ہرارے ۔18نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں حکمراں جانو۔پیف پارٹی نے صدر رابرٹ موگابے کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے کل ایک اجلاس طلب کیا تھا اور اس میں کئی سیاسی فیصلے لئے گئے ۔ اخبار ‘ہیرالڈ ٹائمز ‘نے آج یہ اطلاع دی۔ اخبار کے مطابق پارٹی کی شاخیں10 ریاستوں میں ہیں اور فوج کے اقتدار کوہاتھ میں لینے کے بعد پارٹی نے پہلی بار اجلاس منعقد کیا ۔ مسٹر موگابے کو عہدہ سے ہٹانے کے فیصلے کے علاوہ ان کی بیوی گریس کو بھی پارٹی سے استعفی دینے کو کہا ہے ۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ یہی ہے کہ مسٹر موگابے کو عہدہ سے ہٹا دیا جائے اور اگر وہ اپنی مرضی سے استعفی نہیں دیتے ہیں تو انہیں پارٹی سے برخاست کیا جا سکتا ہے اور آخری مرحلہ میں ان کے خلاف مواخذے کی قرارداد لانا ھوگا۔اخبار کے مطابق پارٹی اتوار کو اپنا خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔ جس میں پارٹی کے ڈھانچے میں تبدیلی اور موجودہ سیاسی واقعات پر غور کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چہارشنبہ کو اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد سے ہی فوج صدر کی خاص نگرانی کررہی ہے اور ان کے بارے میں جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔پارٹی کا یہ بھی خیال ہے کہ نائب صدر کے عہدہ سے ہٹائے گئے ایمرسن مانگاگاوا کو ان کے عہدہ پر بحال کیا جائے کیونکہ انہیں سینٹرل کمیٹی کی رضامندی کے بغیر ہٹایا گیا ہے ۔ سیاسی حلقوں میں یہ بھی چہ میگوئیاں بھی ہورہی ہیں ہے کہ فوج انہیں اسی عہدہ پر بحال کر سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT