Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / موگادیشو کی ہوٹل میں خود کش حملہ 13 ہلاک

موگادیشو کی ہوٹل میں خود کش حملہ 13 ہلاک

MOGADISHU, OCT 28 :- Somali security officers secure the scene of a suicide car bomb explosion, at the gate of Naso Hablod Two Hotel in Hamarweyne district of Mogadishu, Somalia October 28, 2017. REUTERS-30R

موگادیشو ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں مشہور ہوٹل کے باہر خود کش کار بم دھماکہ ہوا ۔ جس میں تقریبا 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے اندر بھی گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ۔ اس واقعہ کے چند منٹ بعد ہی دوسرا دھماکہ ہوا ۔ کیپٹن محمد حسین نے کہا کہ نساہبلود ہوٹل صدارتی محل سے قریب واقع ہے ۔ یہاں اکثر سیاسی قائدین اور سرکردہ شخصیتوں کی آمد و رفت رہتی ہے ۔ موگادیشو میں دو ہفتے قبل بم دھماکوں میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ الشباب نے آج ہوئے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT