Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / موگوروزا کوشکست،وینس کامیاب

موگوروزا کوشکست،وینس کامیاب

سنگاپور ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )عالمی ٹینس درجہ بندی کے سرفہرست 8 اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل سیزن کے اختتامی ٹورنمنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں اسپینی کھلاڑی گاربائن موگوروزا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے 6-2 ،6-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ایک اور میچ میں امریکہ کی وینس ولیمس نے لیٹویا کی یلینا اوسٹاپینکو کیخلاف سخت مقابلے بعد تین سٹس پر مشتمل میچ میں 7-5،6-7 اور 7-5 سے کامیابی حاصل کی جو ان کی ایونٹ میں پہلی کامیابی بھی ہے کیونکہ انہیں پہلے مقابلے میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT