Wednesday , December 12 2018

موگوروزا کو آئی ٹی ایف کا ایوارڈ

میڈرڈ ۔9 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی گاربائن موگوروزا نے آئی ٹی ایف پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا جبکہ مرد زمرے میں ان کے ہم وطن رافل نڈال تیسری مرتبہ معتبر ترین اعزاز کے حقدار قرار پائے۔ یہ19سال میں پہلا موقع ہے کہ انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے کسی ایک ملک کے کھلاڑیوں کو ایوارڈز کیلئے منتخب کیا۔ آخری مرتبہ1998ء میں امریکہ کے دو کھلاڑیوں پیٹ سمپراس اور لنزے ڈیون پورٹ کو یہ اعزاز ملا تھا۔ پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور برازیل کے مارسیلو میلو نے مینز ڈبلز جبکہ مارٹینا ہنگز اور چان ینگ جان نے ویمنز ڈبل ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT