Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / موہن بگان نے گلابی گیند کا پہلا مقابلہ جیتا

موہن بگان نے گلابی گیند کا پہلا مقابلہ جیتا

بھوانی پور کلب کو شکست ۔ سمیع کو 7 وکٹیں
کولکاتا ، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) محمد سمیع نے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے موہن بگان کی بھوانی پور کلب کو انڈیا کے گلابی گیند سے اولین چار روزہ میچ میں آج 296 رنز سے شکست دینے میں مدد کی۔ اس میچ میں جو مصنوعی روشنی میں یہاں ایڈن گارڈنس میں کھیلا گیا، سمیع نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے بعد 2/82 کی بولنگ کی اور ویویک سنگھ نے 5/32 کے اعداد و شمار درج کرائے ۔ بھوانی پور ٹیم 199 پر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ انھیں جیت کیلئے 496 کا ٹارگٹ ملا تھا۔

TOPPOPULARRECENT