Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / موہن بھاگوت /26 جنوری کو کیرالا میں قومی پرچم لہرائیں گے

موہن بھاگوت /26 جنوری کو کیرالا میں قومی پرچم لہرائیں گے

نئی دہلی ۔ /7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت گزشتہ سال /15 اگست کو کیرالا میں قومی پرچم کشائی کے موقع پر پیش آئے ناخوشگوار واقعہ کی پرواہ کئے بغیر بائیں بازو کے زیراقتدار اس ریاست میں /26 جنوری کو قومی پرچم لہرائیں گے ۔ آر ایس ایس کے ذرائع نے کہا کہ موہن بھاگوت کیرالا کے ضلع پالکڑ کے مضافات میں واقع ایک اسکول میں یوم جمہوریہ پر قومی پرچم لہرائیں گے ۔ پالکڑ ٹاؤن کے قریب ایک اسکول میں /26 جنوری سے شروع ہونے والے تین روزہ آر ایس ایس کیمپ میں شرکت کے لئے کیرالا پہونچیں گے ۔ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ ’’سرسنگھ چالک جی (آر ایس ایس سربراہ) جہاں کہیں بھی ہوتے ہیں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر ہمیشہ پرچم کشائی انجام دیا کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT