Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / موہن ریڈی بھی تلگو دیشم میں شامل ہوجائیں گے

موہن ریڈی بھی تلگو دیشم میں شامل ہوجائیں گے

کرنول کے رکن اسمبلی کی ہفتہ کو چندرا بابو سے ملاقات ، جگن کو دھکا
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ اور آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو مزید ایک زبردست سیاسی دھکا لگا جب کرنول سے تعلق رکھنے والے ان کی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی ایس وی موہن ریڈی نے 7 مئی کو چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہونے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ قبل ازیں یہ افواہیں گشت کررہی تھیں کہ موہن ریڈی نے بھوماناگی ریڈی ، اور ان کی دختر کے ساتھ ہی وائی ایس آر کانگریس سے مستعفی ہو کر تلگو دیشم میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ پالامورو ۔ رنگاریڈی لفٹ آبپاشی اسکیم کے خلاف جگن نے موہن ریڈی کے حلقہ سے ہی اپنا ایجی ٹیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم موہن ریڈی قبل ازیں اطلاع کے نہ ملنے پر مزید برہم ہوگئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT