Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / مویشیوں کا سرقہ کرنے والی خطرناک ٹولی بے نقاب

مویشیوں کا سرقہ کرنے والی خطرناک ٹولی بے نقاب

13 افراد گرفتار، نقد رقم اور موٹر گاڑیاں ضبط، رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے مویشیوں کا سرقہ کرنے والی خطرناک ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 13 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپئے نقد رقم کے علاوہ 4 گاڑیوں و دیگر سامان کو ضبط کرلیا۔ تاہم اصل سرغنہ اور ایک شخص مفرور بتایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ 29 سالہ اعظم علی، 28 سالہ وسیم الدین، 29 سالہ سمیر، 28 سالہ غوث، 24 سالہ مبینہ، 24 سالہ نواز خان، 31 سالہ نور رحمان، 26 سالہ یوسف مظہر، 26 سالہ غوث قریشی، 21 سالہ عاطب علی، 19 سالہ قدیر، 22 سالہ سلمان اور 20 سالہ عقیل قریشی کو گرفتارکرلیا جبکہ عزیز قریشی اور24 سالہ محمد حسین مفرور بتائے گئے ہیں۔ عزیز قریشی عرف کیپٹن بابا نے مسروقہ مویشیوں کو ذبح کرنے اور ان کا گوشت فروخت کرنے کیلئے دو کمیلے قائم کئے تھے۔ ایس او ٹی اور ایل بی نگر پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے اس ٹولی کو ابراہیم پٹنم پولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی ریز سید رفیق اور مسٹر ڈی سرینواس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT