Tuesday , December 11 2018

مویشیوں کو سرقہ کرنے والی دو رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /28 نومبر (سیاست نیوز) مویشیوں کا سرقہ کرنے والی دو رکنی سارقین کی ٹولی کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس مہیش مرلی دھر بھاگوت نے کہا کہ 28 سالہ وی بجیندر اپنے ساتھی 25 سالہ آر چنا علاقے ابراہیم پٹنم میں مویشیوں کا سرقہ کیا کرتے تھے اور انہیں بازار میں فروخت کرتے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر رچہ کنڈہ ایل بی نگر کی سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے بجیندر کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کے دوران کئی حیرت انگیز انکشافات کئے ۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار سارقین گوگل میاپ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے راستوں کی نشاندہی کیا کرتے تاکہ پولیس کے چنگل سے بچ سکے ۔ پولیس نے گرفتار سارقین کے قبضے سے 9 لاکھ مالیتی مویشی برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT