Sunday , October 21 2018
Home / جرائم و حادثات / مویشیوں کی منتقلی کے دوران حملہ کرنے اور جبرا رقم وصول کرنے والے افراد گرفتار

مویشیوں کی منتقلی کے دوران حملہ کرنے اور جبرا رقم وصول کرنے والے افراد گرفتار

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے مویشیوں کو منتقل کرنے والوں پر حملہ کرنے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیکر رقم لوٹنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات کے اندرون 24 گھنٹے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ 29 سالہ روی کمار 25 سالہ ہری بابو اور 32 سالہ کے چرن ساکنان جوٹ اپل کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 15 ہزار نقد رقم اور فون اور ایک کار ضبط کرلی ۔ رفیق نامی ڈی سی ایم ڈرائیور کی شکایت پر پولیس نے کارروائی انجام دی جو کتہ گڈم سے حیدرآباد کو بڑے مادہ جانور منتقل کر رہا تھا ۔ گرفتار افراد میں ایک خاطی ایم آر پلی ایس پٹیل علاقہ کا صدر بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT