Tuesday , October 16 2018
Home / جرائم و حادثات / مویشیوں کے سارقین کی ٹولی بے نقاب

مویشیوں کے سارقین کی ٹولی بے نقاب

3 افراد گرفتار ، نقد رقم اور اشیاء ضبط ، حیات نگر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) مویشیوں کا سرقہ کرنے والی ایک تین رکنی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 10 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ حیات نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چنگی چرلہ علاقہ سے اس ٹولی کے ارکان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مسروقہ مویشیوں کو فروخت کرنے کیلئے یہ ٹولی سرگرم تھی ۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ ای گنڈیو سنتوش ساکن اولڈ سفیل گوڑہ 20 سالہ سدھاکر ساکن اولڈ سفیل گوڑہ اور 21 سالہ سائی چرن کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس ٹولی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے چین کی سانس لی ۔ یہ ٹولی مویشیوں کے سرقہ کے واقعات میں ملوث تھی ۔ حیات نگر کے علاوہ عبداللہ پور میٹ ، بی بی نگر ، مہیشورم ، گھٹکیسر ، منچال ، آدی بٹلہ حدود میں اس ٹولی نے وارداتیں انجام دی تھیں ۔ بکریوں اور مینڈوں کا سرقہ کرنے کے بعد انہیں مسالخ میں فروخت کردیا کرتے تھے ۔ جس سے غریب کسانوں اور چرواہوں کو شدید نقصان تھا ۔ پولیس کو کافی مشقت کے باوجود بھی اس ٹولی کے خلاف کوئی سراغ دستیاب نہیں ہو رہا تھا ۔بالاآخر ایک خفیہ اطلاع پر حیات نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چنگی چرلہ مسالخ کے قریب جال بچھاکر اس ٹولی کے ارکان کو گرفتار کرلیا جو ٹھاٹ باٹ میں انوا اور دوسری کار میں مسروقہ بکریوں اور مینڈوں کو فروخت کرنے آئے تھے ۔ پولیس نے اس موقع پر 10 بکریوں کو بھی ضبط کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنتوش عادی مجرم ہے ۔ سابق میں یہ سارق دو مرتبہ پولیس کارروائی کا سامنا کرچکا ہے ۔ بیگم پیٹ اور میڑچل پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT