Thursday , November 23 2017
Home / خواتین کا صفحہ / مِکس فروٹ فالودہ

مِکس فروٹ فالودہ

اجزاء : دودھ ڈیڑھ لیٹر ‘ اسپیگٹیز ایک پیکٹ ‘ شکر ڈیڑھ کپ ‘ ربڑی  آدھا کلو ‘ جام شیریں چھ کھانے کے چمچ جیلی ایک کپ ‘ تربوز تین پھانکیں ‘ خربوزہ  تین پھانکیں ‘ آم تین عدد ‘ کیلے تین عدد ۔
ترکیب : دودھ اچھی طرح ابال لیں ‘ اس میں شکر بھی شامل کر دیں ۔ اچھی طرح ابال آنے کے بعد دودھ ٹھنڈا کرلیں  اور جام شیریں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں ۔ خوب ٹھنڈا ہونے پر نکال لیں ۔ ابلی ہوئی اسپیگٹیز ‘ دودھ کٹے ہوئے تربوز ‘ خربوزہ ‘ آم  ‘ کیلے اور ربڑی تقریباً تین سے چار کھانے کے چمچے اور جیلی شامل کر کے الگ الگ گلاسوں میں ڈال دیجئے اور ان میں ٹھنڈا کیا ہوا دودھ شامل کر کے پیش کیجئے ۔
٭٭٭

TOPPOPULARRECENT