Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مٹھائی کھانے کی خواہش جان لیوا ثابت ہوئی ۔ 12 سالہ لڑکا ٹریفک حادثہ میں فوت

مٹھائی کھانے کی خواہش جان لیوا ثابت ہوئی ۔ 12 سالہ لڑکا ٹریفک حادثہ میں فوت

حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقے جگت گیری گٹہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں 12 سالہ لڑکا اپنے والد کے ہمراہ مٹھائی کی خریدی کے لئے جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔ عبدالعزیز ولد عبدالمدار جو نظام آباد میں واقع بینک کے سکیورٹی آفیسر ہیں  آج صبح اپنے ارکان خاندان سے ملاقات کیلئے جگت گیری گٹہ پہونچے تھے جہاں پر ان کے بیٹے عبدالعزیز نے اپنے والد کو مٹھائی دلانے کیلئے اصرار کیا جس پر اپنے بیٹے کو موٹر سائیکل پر مٹھائی کی دوکان لے جارہے تھے کہ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں لڑکا برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ عبدالمدار زخمی ہوگئے اور انہیں مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT