Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی اور کورٹلہ پر مشتمل نیا ضلع تشکیل دینے کا مطالبہ

مٹ پلی اور کورٹلہ پر مشتمل نیا ضلع تشکیل دینے کا مطالبہ

مٹ پلی /10 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی شہر اور کورٹلہ شہر کے درمیان سونیا گاندھی کے نام نئے ضلع کی حصول تلنگانہ کے ساتھ تشکیل دئے جانے کیلئے سابق ایم ایل اے مٹ پلی جناب کومٹ ریڈی راملو کی رہائش گاہ ( مٹ پلی ) کے روبرو قومی شاہراہ کے بازو احتجاجی دھرنا منظم کیاگیا ۔ اس دھرنا میں سیاسی قائدین و احباب جناب سریدنواس ، اگیارپو مرلی ، چر

مٹ پلی /10 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی شہر اور کورٹلہ شہر کے درمیان سونیا گاندھی کے نام نئے ضلع کی حصول تلنگانہ کے ساتھ تشکیل دئے جانے کیلئے سابق ایم ایل اے مٹ پلی جناب کومٹ ریڈی راملو کی رہائش گاہ ( مٹ پلی ) کے روبرو قومی شاہراہ کے بازو احتجاجی دھرنا منظم کیاگیا ۔ اس دھرنا میں سیاسی قائدین و احباب جناب سریدنواس ، اگیارپو مرلی ، چرکوسمیا ، کلالہ بھوم سائی ویمولہ رام بابو ، دنتولہ وینکٹیش ، ببلو ، محمد صدام ، نگیش ، جناب محمد رئیس الدین ، جناب غنی رحمن ، مسٹر لکشمن ، مسٹر گنگادھر ، مسٹر رمیش ، جناب محمد نعیم ، مسٹرتاڑلہ نرسیا اور دیگر احباب نے دھرنا میں حصہ لیا اور مطالبہ کیا کہ مٹ پلی اور کورٹلہ کو ملاکر سونیا گاندھی کے نام سے نیا ضلع تشکیل دیا جائے اور مقامی مسائل کی یکسوئی کی جائے ۔

اس موقع پر سابق ایم ایل اے مسٹر کوم ریڈی راملو نے دھرنا میں حصہ لینے والے احباب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سابق میں حضور نظام کی حکومت میں مٹ پلی کو خصوصی درجہ حاصل تھا اور مٹ پلی میر فقرالبہادر جاگیر اور ضلعی حیثیت حاصل تھی اور مٹ پلی کے اطراف موضعات کی کثرت ہے ۔ سونیا گاندھی کے نام نیا ضلع تشکیل دیا جانے پر مقامی احباب کے مسائل کی یکسوئی میں سہولت ہوگی اور مٹ پلی و کورٹلہ کے درمیان نیا ضلع کی تشکیل پر اعتبار سے موزوں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT