Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

مٹ پلی قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

پل کے اوپر سے پانی بہنے سے آمدورفت میں مشکلات

مٹ پلی۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ایم ایل اے مٹ پلی کوموریڈی جیوتکا نے مٹ پلی قومی شاہراہ و ٹی واگو (چھوٹی ندی) پر برج (پل) کی توسیع کیلئے آج قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ آر اینڈ بی عہدیداران و حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وائی واگو (چھوٹی ندی) پل کی کم چوڑائی ہونے پر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کافی مشکلات درپیش ہورہی ہیں اور روزانہ کئی سڑک حادثات ہورہے ہیں۔ متعلقہ عہدیداران و حکومت کی جانب سے عدم توجہ برتی جارہی ہے، حالانکہ کانگریس کی جانب سے سال گزشتہ سے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس کے باوجود حکومت و عہدیداران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔ 33 سال قبل آتماکور کا تالاب ٹوٹ کر کافی پانی بہہ گیا اور پل کے اوپر سے پانی گیا۔ آمدورفت قومی شاہراہ پر سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ متعلقہ عہدیداران اپنی غفلت کو چھوڑ کر عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی اقدامات کو روبہ عمل لائیں۔ ضلع جگتیال سے ملحق مٹ پلی ڈیویژن کو ترقیاتی مرحلہ کی تکمیل کیلئے پل کی کم چوڑائی ہونے پر کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اس خصوص میں حکومت تلنگانہ و عہدیداران مقامی عوام کے مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے عوام کے ساتھ انصاف کرے۔ انہوں نے وٹی واگو (چھوٹی ندی) پر عہدیداران کی لاپرواہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گنیش نمرجن کے بعد سے ابھی تک وٹی واگو کی صفائی نہیں ہوئی۔ ٹوٹی ہوئی مورتیاں جوں کی توں پڑی ہوئی ہے جبکہ دسہرہ کی لکشمی مورتیوں کو بھی یہاں پر نمرجن کیا جاتا ہے۔ اتنی لاپرواہی برتنا عوام کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ مزید تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سابق میونسپل وائس چیرمین یامہ راجیا، کانگریس قائدین ایرولہ ہنڈمانڈلو، بجاراپو سرینواس، ڈانیل اشوک، لمبادری اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT