Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

مٹ پلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

مٹ پلی ۔8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمان حلقہ نظام آباد شریمتی کلواکنٹلہ کویتا کے ہاتھوں مٹ پلی اور قریبی موضع چولہ مدی میں 13ویں فینانس کمیشن بجٹ 9.48 لاکھ روپئے کی منظوری پر ترقیاتی اُمور کے پیش نظر سی سی روڈ کے علاوہ چولہ مدی سہ راہ پر تلنگانہ شہیدان یادگار چوک کی سنگ بنیاد رکھی گئی ۔ اس موقع پر ایم پی کویتا نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت سنہرا تلنگانہ کیطرف پیشرفت کررہی ہے ۔ مقامی مسائل کی یکسوئی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنتل پیٹ ‘ چولہ مدی ‘ آرامیٹ مقامات پر مہیلا کمیونٹی ہالس کی تعمیر کیلئے مناسب رقم منظور کروائی جائے گی ۔ اس موقع پر زیڈ پی چیرپرسن شریمتی تلا اوما اور مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل سی نارا داسو لکشمن راؤ ‘ مٹ پلی ‘ کورٹلہ میونسپل چیرمین مری اوما رانی سہادیو ‘ سیلم وینوگوپال ‘ ایم پی پی گری جیلہ راجو راجہ ریڈی ‘ سرپنچس واسالہ لکشمی مہیشور ‘ توٹلہ لکشمی چنایا ایم پی ٹیز ‘ سرپنچس اور قائدین ودیگر احباب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عمارت و شوارع منسٹر تمولہ ناگیشور راؤ مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کی رہائش گاہ پر قیام کے دوران ودیا ساگر راؤ میونسپل چیرپرسن چیرپرسن شریمتی مری اوما رانی نے ویلولہ روڈ پر ڈیوائیڈر اور سنٹر لائٹنگ کیلئے نمائندگی کی جس پر وزیر نے 80لاکھ روپئے مالیت ترقیاتی اُمور کیلئے تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT