Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی میں قانونی جانکاری اجلاس کا انعقاد

مٹ پلی میں قانونی جانکاری اجلاس کا انعقاد

مٹ پلی ۔ 22 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملا پور منڈل میں ’’ نیایہ وجنانہ سدسو ‘‘ ( قانونی جانکاری اجلاس ) کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مٹ پلی مجسٹریٹ و منڈل لیگل سرویسس اتھاریٹی چیرمین سنتوش کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی عوام میں قانون سے آگاہی اور اپنے جائز مقاصد کے حصول کیلئے اس اجلاس ’’ نیایہ وجنانہ سدسو ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستور ہند کے تحت ہر شہری کو مساویانہ حقوق دیئے گئے ہیں ان حقوق کی حق تلفی پر کورٹ قانون کا دروازہ کھٹ کھٹانا پڑے گا ۔ غریب کمزوروں کیلئے قانون کی جانب سے انصاف دیا جائے گا ۔ عوام میں شعور بیداری سے اور قانون کی مدد سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملاپور میں عوامی خدمت کیلئے کورٹ کوآرڈنیٹر ایلیٹی رام ریڈی کی بحیثیت قانونی مشیر کے ہر اتوار کے دن 10 گھنٹے سے 5 گھنٹے شام تک خدمات دستیاب رہیں گی ۔ بقیہ دنوں میں درخواست دان میں مسائل پر مبنی درخواستیں داخل کی جائیں ۔ اس موقع پر سرپنچ گوپڈی راجہ ریڈی ، بار اسوسی ایشن صدر کنتی موہن ریڈی نائب صدر ایلالہ مدھو سدرن ریڈی ، اے پی پی شیکھر سینئر ایڈوکیٹس ، گلٹیر وینکٹا نرسیا ، باجوجی بھاسکر ، پیالہ بھانو مورنی ، رام بھوپال کے علاوہ اور دیگر وکلا نے شرکت کی اور مقامی عوام بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT