Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی میں مفت کمپیوٹر تربیتی کلاسس کا اہتمام

مٹ پلی میں مفت کمپیوٹر تربیتی کلاسس کا اہتمام

مٹ پلی ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے پی بائی رائیڈ ریاستی ڈائرکٹر جناب میکا کرشنا راو نے بتایا کہ حصول معاش اور بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کیلئے شہر کے آر این کمپیوٹر ایجوکیشن کے تحت مفت کمپیوٹر تربیتی کلاسس کا اہتمام کیا جار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2007 ء میں اس وقت کے چیف منسٹر جناب وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی جستجو کا نتیجہ ہے ان

مٹ پلی ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے پی بائی رائیڈ ریاستی ڈائرکٹر جناب میکا کرشنا راو نے بتایا کہ حصول معاش اور بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کیلئے شہر کے آر این کمپیوٹر ایجوکیشن کے تحت مفت کمپیوٹر تربیتی کلاسس کا اہتمام کیا جار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2007 ء میں اس وقت کے چیف منسٹر جناب وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی جستجو کا نتیجہ ہے ان ہی کے ہاتھوں RN کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا تھا ۔ آندھرا بنک ، اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد ، کنیرہ بنک ، کارپوریشن بنک ، انڈین بنک ، انڈین اورسیز بنک کو ملا کر مجموعی طور پر ایس ایل بی سی (SLBC) ریاستی سطح سنگم کا قیام عمل میں آیا اس SLBC سنگم کے ذریعہ گزشتہ سال 2014 ڈسمبر تک 285 سنٹرس کے ذریعہ 6931 نوجوان افراد کو مفت کمپیوٹر تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو استفادہ کیلئے ان کی عمریں 18 سال تا 30 سال کے درمیان ہونا چاہئے اس موقعہ پر نابارڈ کے نمائندہ جناب روی بابو مقامی آندھرا بنک مینجر چیف ، جناب مرلی کرشنا انسٹرکٹرس ، جناب ناکیشور ، محترمہ نیراجہ اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT