Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی میں چالیس ہزار روپئے مالیتی گٹکھا ضبط

مٹ پلی میں چالیس ہزار روپئے مالیتی گٹکھا ضبط

مٹ پلی /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی ایس آر ایس پی کنال کے قریب سے 40 ہزار روپئے مالیت کا گٹکھا غیر قانونی طور پر منتقل کئے جانے کی اطلاع مٹ پلی پولیس کو بروقت ملنے پر ایس آئی مٹ پلی محمد جانی پاشاہ پولیس عملہ کے ہمراہ دھاوا کرنے پر کورٹلہ کے متوطن چنا سائی گنگارام ، آرمور کی سمت سے موٹر بائیک پر سوار 40 ہزار روپئے مالیت کا غیر قانونی طور پر گٹکھا منتقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ جس پر گٹکھا پیاکٹس موٹر بائیک کو مقامی پولیس ضبط کرتے ہوئے چنا گنگارام کو حراست میں لے لیا گیا ۔

 

غیر قانونی شراب کی فروخت پر کارروائی
بچکنڈہ /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منڈل کا موضع راجولہ دھابہ میں غیر قانونی شراب نوشی کی جارہی تھی بچکنڈہ ایس آئی ناگراج نے ہوٹل پر دھاوے کرتے ہوئے 25 شراب کی بوتلیں ضبط کیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شراب نوشی فروخت کئے جانے پر کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالک کو سخت انتباہ دیا اور ہوٹل مالک پر ایک کیس درج کیا ۔

TOPPOPULARRECENT