Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی میں یوم جمہوریہ تقریب

مٹ پلی میں یوم جمہوریہ تقریب

مٹ پلی /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد اردو میڈیم ہائی اسکول مٹ پلی میں یوم جمہوریہ ہند تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ انچارج ایم ای او مٹ پلی و صدر معلمہ محترمہ کنکاتارا کے ہاتھوں پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ بعد ازاں اساتذہ مدرسہ ہذا بھاگیہ لکشمی فردوس فیروزہ دردانہ بیگم ، محمد عبدالروف ، شیخ فیاض احمد ، محمد عبدالعزیز نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر کھیل کود و تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ طلباء مدرسہ کے مظاہرہ پر انعامات سے نوازہ گیا ۔ ہر کھیل میں بہتر مظاہرہ کرنے والی جماعت ہفتم کی طالبہ نور و صباء کو مدرسہ کی چیمپین کا خطاب دیاگیا ۔ پروگرام کا آغاز جماعت دہم کی طالبہ ثمیرہ شرین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر تلعیمی عملہ فائزہ امروز ، منہاج سلطانہ ، او ایس محمد واجد نے بھی اپنی بھرپور تعاون پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT