Saturday , December 15 2018

مٹ پلی میں 5 کونسلرس معطل

مٹ پلی /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی نومنتخبہ بلدیہ کونسل کے پیش نظر پارٹی وہپ کے خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دو ٹی آر ایس اور تین کانگریس کونسلرس کی کونسل رکنیت منسوخ ( معطل ) کردی گئی ۔ مٹ پلی میونسپل کمشنر ادیمولہ شیلاجہ کے بموجب 30 مارچ کو مٹ پلی بلدیہ کونسل کے انتخابات عمل میں آئے ۔ جن میں 24 وارڈس میں 13 ٹی آر ایس 9 کانگریس ایک ب

مٹ پلی /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی نومنتخبہ بلدیہ کونسل کے پیش نظر پارٹی وہپ کے خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دو ٹی آر ایس اور تین کانگریس کونسلرس کی کونسل رکنیت منسوخ ( معطل ) کردی گئی ۔ مٹ پلی میونسپل کمشنر ادیمولہ شیلاجہ کے بموجب 30 مارچ کو مٹ پلی بلدیہ کونسل کے انتخابات عمل میں آئے ۔ جن میں 24 وارڈس میں 13 ٹی آر ایس 9 کانگریس ایک بی جے پی اور دو آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی جس کے پیش نظر 3 جولائی کو نومنتخبہ کونسل چیرپرسن اور وائس چیرمین کیلئے انتخابات عمل میں آئے ۔ اس وقت خصوصی حیثیت سے مقام پر رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے شرکت کی ۔ چیرپرسن کیلئے ہاتھ اٹھاکر تائید کرنے کیلئے کہا گیا پہلے کانگریسی امیدوار کی تائید کیلئے کہا گیا ۔ کانگریسی کونسلرس کے علاوہ 4 ویں اور 6 ویں وارڈ کے کونسلرس نے وہپ کو نظر انداز کرتے ہوئے بالکالتا اور کے پدماجا نے کانگریس امیدوار کی تائید کی بعد اس کے کانگریسی کونسلر 17 ویں وارڈ کے وجاگیری سرینواس 22 ویں وارڈ کے ایشالہ سوشیلہ 23 ویں وارڈ کے جٹی لکشمی نے کسی کی تائید کئے بغیر خاموشی اختیار کی ۔ مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ووٹ کی تائید سے ٹی آر ایس پارٹی کونسلر مری اوما رانی چیرپرسن کیلئے انتخآب عمل میں آیا ۔ انتخاب کے بعد فوراً ایم ایل اینے باغی ٹی آر ایس کے دو کونسلرس پر عہدیداران سے فریاد کی اور کانگریسی باغی کونسلرس پر پارٹی کی جانب سے عہدیداران سے فریادی شکایت کی گئی ۔ اس وقت کی خصوصی نگرانکار عہدیدار سنگیتا لکشمی نے اعلی عہدیداروں تک فریادی شکایت پیش کی ۔ بعد جانچ عہدیداران نے پانچ کونسلرس دو ٹی آر ایس اور تین کانگریس پارٹی کے وہپ کی خلاف ورزی کی پاداش میں مٹ پلی بلدیہ کونسل سے رکنیت منسوخ ( معطل ) کی گئی ۔ اس کے پیش نطر کمشنر میونسپل مٹ پلی اے شیلاجہ نے بتایا کہ ان پانچ وارڈس میں دوبارہ انتخابات عمل میں لائے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT