Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی کی سابقہ عظمت کو بحال کرنے کامطالبہ

مٹ پلی کی سابقہ عظمت کو بحال کرنے کامطالبہ

سادھنا کمیٹی کی بھوک ہڑتال میں مسلم قائدین کی شرکت

سادھنا کمیٹی کی بھوک ہڑتال میں مسلم قائدین کی شرکت
مٹ پلی /15 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی قدیم بس اسٹانڈ شاستری چوراہے پر مٹ پلی ریونیو ڈیویژن سادھنا کمیٹی کی جانب سے جاری سلسلہ وار 10 روزہ بھوک ہڑتال میں صدر ملت اسلامیہ مٹ پلی جناب شیخ امجد صدر انجمن اشاعت اردو مٹ پلی جناب حافظ محمد عبدالعزیز قائدین ملت جناب سیدسلیم جناب شیخ شبیر احمد الحاج عبدالغنی جناب شیخ چاندجناب عبدالمنان جناب محمد پیارے میاں جناب محمد عارف جناب حسن احمد علی جناب محمد وکیل جناب محمد جاوید جناب عبدالغفار ، جناب محمد صادق احمد جناب شیخ ارشد جناب محمد ضمیرجناب محمد ریاض خان جناب بابو خان وغیرہ نے شرکت کی اور حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ مٹ پلی کی سابقہ عظمت کو بحال کیا جائے ۔ مٹ پلی کو ضلع کا صدر مقام ریونیو ڈیویژن اور علحدہ اسمبلی حلقہ بنایا جائے ۔ تب تک احتجاج جاری رہے گا ۔ صدر ملت اسلامیہ مٹ پلی جناب شیخ امجد اور صدر انجمن اشاعت اردو مٹ پلی حافظ محمد عبدالعزیز نے کہاکہ مٹ پلی سابقہ نظام حکومت میں ضلعی حیثیت کا حامل مقام تھا ۔ اس شہر کی ترقی پر چند سیاسی قائدین کی عدم توجہ رہی جس کی وجہ سے سابقہ عظمت سے دور رہا ۔ مٹ پلی شہر تین اضلاع کریم نگر ، عادل آباد ، نظام آباد کے درمیان سرحدی مقام پر ہے ۔ مقامی عوام کا مطالبہ اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ تلنگانہ حکومت و چیف منسٹر کے سی آر مٹ پلی شہر کی سابقہ عظمت کو بحال کرتے ہوئے نئے ضلع کا صدر مقام ریونیو ڈیویژن اور علحدہ اسمبلی حلقہ بنانے میں اپنا بھرپور تعاون کریں ۔ اس موقع پر مٹ پلی ریونیو ڈیویژن سادھنا کمیٹی کی جانب سے قائدین جناب نامپلی گٹیہ مسٹر ٹی انجیا ،مسٹر سید سلیم ، مسٹر مارگم لنگاریڈی ، مسٹر ٹی ستیہ نارائنا ، مسٹر جی گنگادھر ، مسٹر ڈی دیوالنگم ، مسٹر جی سریندر ، مسٹر کرشنا چاری ، مسٹر پی راجہ گوڑ ، ڈاکٹر ناگا بھوشنم نے اپنا تعاون پیش کیا ۔ اس موقع پر سابق سرپنچ ویلولہ مسٹر مارو سائی ریڈی موجودہ سرپنچ محترمہ سی سنیتا اور ایم پی پی راجہ ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT