Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی کی طالبہ کا شاندار تعلیمی مظاہرہ

مٹ پلی کی طالبہ کا شاندار تعلیمی مظاہرہ

مٹ پلی۔13 اگست ( سیاست نیوز) مٹ پلی کے معمولی گھرانے سے تعلق رکھنے والی طالبہ شبانہ بیگم بنت محمد عبدالحمید( وظیفہ یاب آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ ورنگل) جو دسویں جماعت اردو میڈیم گورنمنٹ ہائی اسکول مٹ پلی سے حاصل کی ۔ کورٹلہ سے اردو عالم فاضل کے ذریعہ انٹرمیڈیٹ کامیاب کی ۔ بعد ڈی ایڈ ٹیچر ٹریننگ ہنمکنڈہ ڈائیٹ کالج ورنگل سے حاصل کی ۔ امبیڈکر او

مٹ پلی۔13 اگست ( سیاست نیوز) مٹ پلی کے معمولی گھرانے سے تعلق رکھنے والی طالبہ شبانہ بیگم بنت محمد عبدالحمید( وظیفہ یاب آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ ورنگل) جو دسویں جماعت اردو میڈیم گورنمنٹ ہائی اسکول مٹ پلی سے حاصل کی ۔ کورٹلہ سے اردو عالم فاضل کے ذریعہ انٹرمیڈیٹ کامیاب کی ۔ بعد ڈی ایڈ ٹیچر ٹریننگ ہنمکنڈہ ڈائیٹ کالج ورنگل سے حاصل کی ۔ امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی جن میں اسطالبہ کے مضامین Iاردو لٹریچر ‘ IIتاریخ ‘ IIIسیاسیاست اول درجہ سے کامیابی حاصل کی ۔ کاکتیہ یونیورسٹی ڈی آر ایس کالج آف ایجوکیشن ورنگل سے بی ایڈ کی ٹیچر ٹریننگ حاصل کی ۔ بعد مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی حیدرآباد سے ایم اے تاریخ میں اول درجہ 503 نشانات سے کامیابی حاصل کی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد 2013-2014ء M.Ed انٹرنس ٹسٹ لکھ کر 1747 رینک حاصل کیا ۔ رینک کی بنیاد پر سلطان العلوم میناریٹی ایجوکیشنل سوسائٹی کے غلام احمد کالج آف ایجوکیشن میں داخلہ حاصل کیا ۔ ایم ایڈ انگلش میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ درجہ اول سے GPR 8.4اور گریڈ Bنشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔ مسلم طبقہ کیلئے فخر اور خوشی کی بات ہیکہ ایک مسلم طالبہ نے ان تمام ڈگریوں کو کافی محنت اور لگن سے حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT