Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی کی عنقریب اے گریڈ میونسپل میں تبدیلی

مٹ پلی کی عنقریب اے گریڈ میونسپل میں تبدیلی

مٹ پلی ۔ 12 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی ڈیویژن شہر جو میونسپل ہے عنقریب اطراف کے مواضعات وینکٹ راؤ پیٹ میڈپلی ‘ ویلوہ ‘ آراپیٹ ‘ چولہ مدی ‘ چنتل پیٹ ‘ ویم پیٹ متیم پیٹ کی شمولیت سے اے گریڈ میونسپل میں تبدیل ہو رہا ہے جس کے لئے متعلقہ عہدیداران کی جانب سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ۔ بعض مواضعات وینکٹ راؤ پیٹ ‘ ویلولہ ( میجر گرام پنچایت ) کو میونسپل میں شامل نہ کرنے کے لئے مقامی احباب احتجاج کر رہے ہیں ۔ مقامی احباب کا تاثر ہے کہ گریڈ اے میونسپل مٹ پلی میں ان کے مواضعات کو شامل کرنے پر ہاوز ٹیکس اور دیگر ٹیکس میں بے حد اضافہ ہوگا اور انہیں متعلقہ مسائل کاسامنا کرنا پڑے گا ۔

TOPPOPULARRECENT