Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی کی مسلم طالبہ کا ٹریپل آئی آئی ٹی میں داخلہ

مٹ پلی کی مسلم طالبہ کا ٹریپل آئی آئی ٹی میں داخلہ

کورٹلہ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالحفیظ قریشی صدر مدرس مدرسہ ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو میڈیم مٹ پلی کی قیادت میں ایک مسلم وفد جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سے ملاقات کرتے ہوئے مٹ پلی اُردو میڈیم کی ہونہار طالبہ اسماء پروین بنت شیخ پاشاہ کے ایس ایس سی امتحان میں ڈویژن سطح پر امتیازی کامیابی حاصل کرنے اور ٹریپل آئی آئی ٹی باسر ضلع عادل آباد میں داخلہ ملنے سے واقف کروایا اور کہاکہ یہ ہونہار طالبہ جو کافی ذہین ہے اور آگے تعلیم حاصل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ غربت کے سبب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور منیجنگ ایڈیٹر نے اس ہونہار طالبہ کی کافی سراہنا کی اور اُنھیں تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ اس وفد میں جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نمائندہ سیاست، حافظ محمد عبدالعزیز صدر انجمن اشاعت اُردو، جناب عبدالسمیع ڈسٹرکٹ اقلیتی جنرل سکریٹری ٹی آر ایس، جناب محمد شاہد نمائندہ سیاست مٹ پلی کے علاوہ اسماء پروین کے والد جناب شیخ پاشاہ، نانا شیخ محبوب شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT