Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی کے محلہ بھوئی واڑہ میں ایک مکان برقی شاک سرکیوٹ سے جل کر خاکستر

مٹ پلی کے محلہ بھوئی واڑہ میں ایک مکان برقی شاک سرکیوٹ سے جل کر خاکستر

مٹ پلی۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے محلہ بھوئی واڑہ کے بولہ شنکر نامی شخص کا مکان برقی شاک سرکیوٹ کی زد میں آگیا۔ بولہ شنکر جو ہوٹل میں کام کرتا تھا وہ کل ہوٹل چلا گیا اس کی بیوی جو بیڑی مزدوری کرتی ہے وہ بھی کل مکان کے باہر تھی کہ مکان کے اندر سے اچانک دھواں نمودار ہوا جس پر پڑوسیوں نے آگ پر قابو پالیا تب تک مکان میں موجود سامان وغیرہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 ہزار مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرین نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

زیر علاج خاتون فوت
یلاریڈی۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والی 48سالہ خاتون رامووا علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ متوفی ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے پر اتوار کے دن اپنے گھر میں کیروسین ڈال کر اقدام خودکشی کی تھی۔ شدید جھلسی خاتون کو علاج کیلئے افراد خاندان نے کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا تھا جہاں پر علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکی۔ متوفی کی ماں چندرواں اور چھوٹا بھائی راملو ہیں۔

TOPPOPULARRECENT