Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مچھلی پکڑنے کے دوران دو دوستوں کا ایک دوست پر حملہ اور قتل

مچھلی پکڑنے کے دوران دو دوستوں کا ایک دوست پر حملہ اور قتل

شمس آباد۔ 18 اکتوبر (سیاست نیوز) شمس آباد تالاب میں آج شام تین دوست مچھلی پکڑنے آئے اور اس دوران آپس میں بحث کرنے لگے اور دو دوستوں نے اپنے تیسرے ساتھی پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے اسے تالاب میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ پرانے شہر کے تین دوست مچھلی پکڑنے کی غرض سے شمس آباد تالاب آئے اور آپس میں بحث کے بعد تیسرے شخص پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے زخمی حالت میں تالاب میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ قریب میں ہی بیٹھے پہاڑی شریف کے ساکن دو افراد نے یہ منظر دیکھ کر انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ان پر بھی چاقوؤں سے حملہ کی کوشش کی گئی جس سے خوف کھاکر یہ لوگ فرار ہوگئے اور مسجد کے امام کو اس کی اطلاع دی۔ مسجد کے امام نے شمس آباد پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ شمس آباد اے سی پی سدرشن مقام پر پہنچ گئے اور نامہ نگاروں کو بتایا کہ مچھلی پکڑنے کے دوران بحث ہوئی اور دو نامعلوم افراد نے تیسرے شخص پر چاقو سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT