Saturday , November 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / مچھلی کا قورمہ

مچھلی کا قورمہ

اجزاء:  مچھلی 1 کلو،دہی ½ کپ، براون پیاز 2،  لیموں 1، لال مرچ 2-3، ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ،لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ،زیرہ 2 چائے کے چمچ،ہلدی پاوڈر 1 چائے کا چمچ،ثابت دھنیا 1 چائے کا چمچ، الائچی پاوڈر 1 چاے کا چمچ،دار چینی ¼ چائے کا چمچ،لونگ کْٹا ہوا ¼ چائے کا چمچ،زعفران1 چٹکی،تیل حسبِ ضرورت ، نمک حسب ذائقہ،کالی مرچ حسبِ ذائقہ ،ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ
ترکیب: مچھلی کو دھو کر لیموں کا رس، کالی مرچ اور نمک، ہلدی لگا کر رکھ دیں۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے مچھلی ڈال کر فرائی کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔ایک بلینڈر میں ادرک، لال مرچ، بادام، اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں اور پیوری بنا لیں۔تمام مصالحہ جات ڈال کر بلینڈ کر لیں اور ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے پسی ہوئی پیوری ڈال دیں۔اب اس کو گولڈن براون ہونے تک بھونتے رہیں، زعفران اور تمام مصالحے ڈال کر پکائیں۔اب گرم پانی ڈال کر گریوی تیار کر لیں، اور دہی اور براون پیاز شامل کر کے مکس کریں۔اب مچھلی ڈال کر پکا لیں اور آخر میں ہرا دھنیا بھی چھڑک کر پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT